وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت اطلاعات و نشریات نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کی لابی میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔
پیر کو اپنےٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ نمائش رواں ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے تصاویر اقوام متحدہ سیکریٹریٹ لابی میں آج لگائی جا رہی
ہیں۔