روس کا یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر میزائل سے حملہ 

کیف: روس نے ایک بار پھر یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے زاپوریڑیا جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا جس میں پلانٹ کو تو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے ریکٹرز محفوظ رہے۔

  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے جنوبی  علاقے میں جوہری پلانٹ زاپوریڑیا پر میزائل حملہ کیا۔

 میزائل لگنے سے جوہری پلانٹ کے کئی حصوں کو نقصان پہنچا اور سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

یوکرین کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جوہری پلانٹ میں موجود ریکٹرز سے میزائل محض 300  میٹر کی دوری پر گرے۔ جس سے زوردار دھماکا ہوا اور ہر طرف  دھواں پھیل گیا۔

 خوش قسمتی کوئی میزائل ریکٹرز کو نہیں لگا ورنہ یوکرین بڑی تباہی کا شکار ہوجاتا۔