نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے اعلی سطح کے قریبی رابطوں کو جاری رکھنے اوردونوں ممالک کے درمیان دائمی اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سمیت تمام چیلجنز کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ پاکستان نے اپنے ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اعلی سطح کے قریبی رابطوں کو جاری رکھنے اوردونوں ممالک کے درمیان دائمی اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔