بھارتی ائیر فورس نے پاکستان پر حملے کے دوران لڑاکا طیارے کے گرنے اور زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ونگ کمانڈر ابھینندن کو وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابھینندن کی ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلے کی خبر بھارتی ویب سائٹ ’ہندوستان ٹائمز‘نے شیئر کی۔
بھارتی ائیر فورس کا یہ فیصلہ 27 فروری 2019 میں ابھینندن (اس وقت کے ونگ کمانڈر اور حالیہ گروپ کیپٹن )کا طیارہ پاکستان میں گرنے اور بعد ازاں ان کے پکڑے جانے کے 3 سال بعد سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مگ 21 کے 4 اسکوارڈنز میں سے نمبر 51 اسکواڈرن، ابھینندن 30 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ باقی 3 مگ 21 اسکواڈرنز بھی زیادہ دیر تک فورس کا حصہ نہیں رہیں گے اور 2025 تک مرحلہ وار ریٹائرڈ کر دیے جائیں گے۔