واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی خشک ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ہے۔امید ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی مدد کیلئے آگے بڑھے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک سیلاب اور بارشوں کے باعث ایک ہزار 569 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں تاحال پانی جمع ہے۔