کابل کے ریسٹورنٹ میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق‘13 زخمی 

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ریسٹورنٹ میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق‘ 13 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور افراتفری پھیل گئی۔

 طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔امدادی کاموں کے دوران 20 افراد کوہسپتال لایا گیا جہاں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ 13 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ابھی دھماکے کی نوعیت واضح نہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے۔