ابوجا:نائیجیریا کی ریاست قدونا میں ایک چرچ پر مسلح حملے میں 45 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی قدونا پیپلز یونین کے صدر اویمی میسماری نے مقامی میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ ریاست قدونا کے ضلع کاجورو میں مسلح افراد نے موٹر سائیکلوں کے ذریعے ایک چرچ پر حملہ کیا۔
میسماری نے بتایا کہ اس حملے میں گرجا گھر اس کے گردونواح سے 45 افراد کو اغوا کیا گیا اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد زخمی ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بندوق اغوا کنندگان نے بعض مغویوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرتے ہوئے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔