کابل کی مسجد ’وزیر اکبر خان‘‘ میں دھماکہ : 7 نمازی شہید اور41 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی جامع مسجد ’’وزیر اکبر خان‘‘ میں دھماکا  سے 7 نمازی شہید اور 41 زخمی ہو گئے, افغان میڈیا کے مطابق وزیر اکبر خان جامع مسجد میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب نمازی مسجد سے باہر آرہے تھے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارتیں لرز گئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی طالبان حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کرلیا تاکہ امدادی کاموں میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ دو درجن سے زائد نمازیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے میں نمازیوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اسپتال ذرائع نے غیر ملکی میڈیا کے صحافی کو 7 شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 41 زخمیوں کو بھی لایا گیا ہے۔ جبکہ مزید شہادتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے 

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دھماکا مقناطیسی بم سے کیا گیا۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔