ایران کی جانب سے روس کو مبینہ ڈرون فراہمی کے معاملے پریوکرین نے ایران سے تعلقات محدود کرنےکا اعلان کردیا۔
خیال رہے کہ یوکرینی فوج نے گزشتہ روز اوڈیسا بندرگاہ کے قریب چار ایرانی ساختہ ڈرونز مار گرانےکا دعویٰ کیا تھا۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نےروس کو ڈرون فراہم کرنےکے ایرانی فیصلے کوبرائی کے ساتھ تعاون قرار دیا ہے۔
یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا ہےکہ ماسکو کے ساتھ جنگ میں اب تک 8 ایرانی ساختہ ڈرونز مارگرائے جاچکے ہیں۔
صدر زیلنسکی نے ایرانی ساختہ ڈرونز کے استعمال پر وزارت خارجہ کو سخت ردعمل کی ہدایت کی ہے۔
یوکرینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس غیر دوستانہ اقدام کے جواب میں ایران کے سفیرکی ایکریڈیشن ختم کرنے اورکیف میں ایرانی سفارت خانےکے عملے کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے۔