پرویزخٹک کی حکومت کے بارے میں بڑی پیشگوئی

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے تین دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی۔ نوشہرہ کے علاقے میں جہانگیرہ ڈھیری سماجی شخصیت ان کے بیٹوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت لاکر تبدیلی کا اعلان کردیا، عمران خان کو پھر سے اقتدار میں لانا عوام کی ضد ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں، انہوں نے عوام کو لوٹا ہےاور مسلسل لوٹتے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف کی مقبولیت کی واحد وجہ نوجوان ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بے پناہ فرمائشوں سے تنگ اکر مولانا فضل الرحمان کو بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا اپ کو اسٹیٹ بینک کی چابی دے دیں۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت خود مستعفیٰ ہوگی اور الیکشن کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا۔ وفاقی حکومت آنے والے تین دنوں میں دھڑام سے گرے گی۔