ڈھاکا: بنگلادیش میں مسافرکشتی دریامیں ڈوبنے کے باعث 23 ہندو یاتری ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ کشتی میں 50 سے زیادہ ہندو یاتری سوار تھے،کشتی ڈوبنے کے حادثے میں لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔
حکام کے مطابق کشتی الٹنے کا حادثہ بودا قصبے کے نزدیک پیش آیا، ہندو یاتری مذہبی تہوار پر بودیشوری مندر جا رہے تھے۔