کویت : سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک نے وزٹ ویزوں کے حصول کا طریقہ کار بہت سہل کردیا ہے، جس پر مذکورہ ممالک کے لوگ آسانی سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے آسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کویت و خلیجی ممالک میں رہنے والے غیرملکیوں کے لئے اب بڑی خوشخبری یہ بھی ہے کہ وہ سعودی وزٹ ویزا کی بنیاد پر بھی عمرہ کرسکتے ہیں
کویتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی پڑوسی ممالک اپنی سرزمین پر داخلے کے ویزوں (وزٹ ویزا) کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنا کر پوری دنیا سے آنے والے زائرین کو راغب کرنے کے لیے اپنی رفتار کو تیز کر رہے ہیں۔
تاہم کویت اپنی جگہ پر قائم ہے اور بعض اوقات تو پہلے سے بھی سخت اقدامات اٹھائے جاتے ہیں، کئی سالوں سے اس قسم کے ویزے کے لیے میکانزم تیار کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ہر قسم کے سیاحتی اور تجارتی ویزے بند ہیں۔
کویت میں وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے طویل اور پیچیدہ طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے اور اسے الیکٹرانک طور پر حاصل کرنا مخصوص قومیتوں تک محدود ہے۔
مملکت سعودی عرب کے پاس ایک "ڈیجیٹل سفارت خانہ” ہے جو فوری ویزا جاری کرنے میں مہارت رکھتا ہے جو کہ بغیر کسی ضرورت کے الیکٹرانک طور پر جمع کرایا جاتا ہے جبکہ اس ویزا کی معیاد ایک سال کے لیے ہوتی ہے اور اس ایک سال میں سعودی عرب کے متعدد دورے کئے جاسکتے ہیں تاہم کویت ویزا کی مدت کو تین ماہ تک محدود کرتا ہے
نیز کویت میں مقیم تارکین وطن اس وقت اپنے ان نوزائیدہ بچوں کے لیے ویزا حاصل کرنے سے قاصر ہیں جو ملک سے باہر پیدا ہوئے تھے سعودی عرب میں نئے طریقہ کار کے تحت ویزہ چاہے وہ سیاحت کے لیے ہو یا عمرہ کے مقاصد کے لیے منٹوں میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔
یہی بات سیاحتی ویزوں پر بھی لاگو ہوتی ہے جو مختلف وجوہات بشمول ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے کسی کوشش کی عدم موجودگی کی بنا پر کویت میں بہت کم ہیں جبکہ سعودی عرب میں تصویر بالکل مختلف ہے جہاں سیاحت کے لیے مملکت کا دورہ کرنا اور ایک ہی وقت میں عمرہ کرنا اب ممکن ہے۔
سعودی عرب میں نئے طریقہ کار کا انحصار سعودی وزارت خارجہ (ڈیجیٹل ایمبیسی) کی ویب سائٹ https://visa.mofa.gov.sa/Account/Loginindividua ls منظور شدہ سرکاری ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے ویزا کی درخواست کے الیکٹرانک جمع کرانے پر ہے۔
امارات میں بھی ویزا اور رہائش کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے اقدامات جو کہ ایک طویل عرصے سے جاری ہیں تاحال جاری ہیں کیونکہ حکام نے بالآخر تمام قومیتوں کے غیر ملکیوں کو ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے دی ہے جو کہ ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے پانچ سال کے لیے موزوں ہے۔ ریاست کے اندر کسی ضامن یا میزبان (کفیل) کی ضرورت نہیں ہو گی بشرطیکہ وہ ریاست میں ایک سال میں 90 دن سے زیادہ نہ رہے۔