تہران:ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے بعد پھوٹنے والے ہنگاموں میں 50 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے بعد احتجاج کا سلسلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اب تک 700 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے لوگوں سے فیصلہ کن طریقے سے نمٹیں گے۔
ایران مظاہروں کا سلسلہ 31 صوبوں تک پھیل چکا ہے اور مختلف علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے جاری احتجاج میں اب تک 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی پولیس نے 22 سالہ لڑکی مھسا امینی کو کچھ دن قبل حجاب نہ کرنے پر حراست میں لیا تھا اور 3 روز بعد طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ 16 ستمبر کو انتقال کر گئی تھی۔