ماسکو: روس کے شہر ایثیویکس میں مسلح شخص نے ایک سکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 13 افراد کو قتل کردیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔
روسی میڈیا کے مطابق ایثیویکس کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 13 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 7 طلبا، 4 اساتذہ اور 2 سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تاحال فائرنگ کے واقعے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 14 بچے اور 7 اساتذہ شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ روس میں حالیہ میں برسوں میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ مئی 2021 اور اپریل 2022 میں اسکول میں فائرنگ کے واقعات ہوئے تھے۔