ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) آغاز خان گنڈا پور کےگھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نجم الحسنین کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایم پی اے کےگھر پر تعینات 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ فائرنگ سے زخمی دوسرے پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت پی ٹی آئی کے ایم پی اے آغاز گنڈا پورگھر پر نہیں تھے تاہم ان کے چھوٹے بھائی اور تحصیل چیئرمین آریز خان گنڈا پور اور اہل خانہ گھر پہ موجود تھے۔