کابل:افغانستان کے صوبے قندھار میں اجتماعی قبر سے 16 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
طلوع نیوز کے مطابق امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ قبر کی جگہ اور انسانی باقیات آٹھ سال پہلے کی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ویڈیو میں اسپن بولدک کے رہائشیوں کو سولہ لاشوں کو نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
کریمی نے کہا کہ قندھار کے اسپن بولدک کے رہائشیوں نے یہ قبر اس وقت دریافت کی جب وہ ایک کنواں کھود رہے تھے۔ قبر کی تاریخ آٹھ سال پرانی ہے، جب سابق حکومت برسراقتدار تھی۔ اس سلسلے میں ہماری تحقیقات جاری ہیں۔
گزشتہ 20 سالوں کے متاثرین کے لواحقین نے انصاف کی پیروی کا مطالبہ کیا۔متاثرہ کے بھائی عبدالرحیم نے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں۔ اس طرح کے جرائم کے مرتکب افراد کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
اروزگان کے ایک رہائشی نے کہا کہ "ہم امارت اسلامیہ اور عالمی برادری سے جنگی جرائم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے اور مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔