بھارت نے سستی الیکٹرک کار متعارف کرادی

بھارت میں ٹاٹا موٹرز نے ٹیاگو (Taigo) الیکٹرک کار کا ایک اور ماڈل متعارف کروا دیا جس کی قیمت 10 ہزار 370 امریکی ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ٹاٹا اس وقت بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی واحد کار ساز کمپنی ہے اور الیکٹرک گاڑیوں سے ملکی مارکیٹ میں مزید بہتری آنے کی امید ہے۔

ٹیاگو ای وی بھارت کی آئندہ آنے والی گاڑیوں سے نمایاں طور پر سستی ہے۔ اس کے کمپیکٹ سیڈان ورژن کی الیکٹرک کار کی قیمت 14 ہزار 940 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے جبکہ چین میں ان گاڑیوں کے کچھ ماڈل کی قیمت 4 ہزار 525 ڈالرز ہے۔

1 ہزار کلو میٹر سفر کے لیے گیسولین ٹیاگو کو تقریباً 7500 روپے کے ایندھن کا درکار ہوگا جبکہ اس کے الیکٹرک ماڈل کی چارجنگ کی لاگت 1100 روپے کے لگ بھگ ہے۔

ٹیاگو کے ای وی کا سب سے سستا ورژن ایک بار چارج کرنے پر 250 کلو میٹر کے سفر کے لیے کافی ہوگا جبکہ زیادہ مہنگے ورژن کی رینج 315 کلو میٹر ہوسکتی ہے۔