کیلیفورنیا :امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لیور مورمیں پاکستانی نوجوان بلال شاہد کو بزرگ شہری کی جان بچانے پر شہر کے میئراور سٹی کونسل کی جانب سے شہر کا ہیرو قرار دے دیا گیا۔
رواں سال اپریل میں امریکی شہر لیور مور میں پاکستانی نوجوان بلال شاہد نے 72 سالہ بزرگ شہری کی جان بچائی تھی جس پر مقامی پولیس نے پاکستانی نوجوان کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستانی نوجوان کو ایوارڈ دینے کی تقریب لیور مور کے سٹی ہال میں منعقد ہوئی تقریب میں پاکستانی نوجوان کو شہر کا ہیرو قرار دیا گیا اور ساتھ ہی اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
بلال شاہد کو تعریفی اسناد شہر کے پولیس چیف نے پیش کیں اور اس دوران ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
تقریب کے دوران ہی بزرگ شہری کے خاندان کے افراد نے پاکستانی نوجوان کا شکریہ ادا کیا اور تحائف بھی پیش کیے۔