نئی دہلی:بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے بلاک کیاگیا ہے۔
بھارت میں ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کیے جانے پر فوری طور پر پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔