امریکا، آسٹریلیا اور جاپان نے چین کے خلاف مل کر کام کرنے کا عزم کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تینوں ملکو ں کے وزرائے دفاع نے فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ آبنائے تائیوان اور خطے میں چین کے بڑھتے جارحانہ رویے پر تشویش ہے۔ آسٹریلین وزیردفاع ہان رچرڈ مارلیس کا کہنا ہے کہ ہمارا مفاد خطے میں عالمی قوانین برقرار رکھنے میں ہے،چین دنیا کو اس انداز میں ڈھالنا چاہتا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔