ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے ویزے کی معیاد ایک ماہ سے بڑھا کر 3 ماہ کردی، عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔
سعودی عرب کے وزیرحج اورعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لئے ویزے کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کر 3 ماہ کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارم ’نسک ‘ کے ذریعے عمرہ اور زیارت ویزوں کا اجرا آسان کردیا گیا ہے۔