واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران میں جاری مظاہروں سے متعلق کہا ہے کہ امریکہ ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی صدر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مظاہروں میں شامل خواتین اور طلبا کے خلاف کریک ڈاؤن کی اطلاعات پر فکر مند ہوں۔
انہوں نے کہا ایرانی حکام کو ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے اور لوگوں کے آزادانہ احتجاج کے حق کی حمایت کرتے رہیں گے۔