دہرادون:بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں باراتیوں کی بس گہری کھائی میں گرنے کے باعث 25افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ پوڑی گڑھوال کے علاقے میں پیش آیا جہاں باراتیوں کی ایک بس جس میں 45افراد سوار تھے۔
اتراکھنڈ میں ایک پہاڑی شاہراہ کے ساتھ سفر کر رہی تھی کہ 500 میٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 25افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حادثے میں لاپتہ ہونے والے 20 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے حادثے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔بھارتی وزیرِ اعظم اور صدر نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔