بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں: وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ  ہماری پارٹی اور صوبائی حکومت اختیارات کی نچلی سطح منتقلی پر یقین رکھتی ہے۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا شفاف انعقاد اس امر کا واضح ثبوت ہے۔ ہم بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

 وزیراعلی ٰنے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اصل مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کیلئے بلدیاتی نمائندوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

 وزیراعلی ٰنے کہاکہ صوبائی حکومت نے صحت کارڈ اور کسان کارڈ سمیت متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن سے تمام عوام بلا تفریق مستفید ہو رہے ہیں۔صوبے میں بہت جلد ایجوکیشن کارڈ کا اجرابھی کیا جائے گا جو طلباو طالبات کی اعلی تعلیم تک یکسا ں رسائی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔