ہانگ کانگ: تھائی لینڈ کے چائلڈ کیئرسنٹر میں فائرنگ سے23 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مغربی صوبے میں فائرنگ کے واقعے میں 23 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ چائلڈ ڈے کئیر سینٹر میں کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ حملہ آور سابق پولیس اہلکار تھا جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی مار کر خود کشی کرلی۔
فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔