واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائشگاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کے سپریم کورٹ میں فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائشگاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس چھاپے سے امریکی عوام کا نظام انصاف پر اعتماد مجروح ہوا۔
ٹرمپ کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں برآمد دستاویزات کو ڈی کلاسیفائیڈ کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایف بی آئی نے دو ماہ قبل اگست میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا اور وہاں سے حساس دستاویزت برآمد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ایف بی آئی نے 11 خفیہ دستاویزات قبضے میں لی تھیں جن میں سے کچھ پر ٹاپ سیکرٹ لکھا ہوا تھا۔ ان دستاویزات میں سے 100 حساس قراردی گئی تھیں۔