نائیجیریا میں سیلاب سے 24 افراد ہلاک، 18 ہزار بے گھر

نائیجیریا کی شمالی ریاست کاٹسینا میں رواں سال مئی سے شروع ہونے والے برساتی موسم میں سیلاب سے مجموعی طور پر24 افراد ہلاک اور 18 ہزار سے زیادہ بے گھر ہو گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارینیریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ ریاستی دارالحکومت کاٹسینا شہر میں سیلاب سے تقریباً 34ریاست کے ملحقہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور16 ہزار625 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی زمینیں1620 ایکڑ ((6.6 مربع کلومیٹر سیلاب سے متاثر ہوگئے اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ریاستی حکومت جلد ہی متاثرین کو امداد فراہم کرے گی۔نائیجیریا کے حکام نے مئی میں ملک کی 36 ریاستوں اور وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں سے 32 کو الرٹ جاری کیا تھا۔