امریکہ میں فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا گیا

 

نیویارک:امریکی ریاست ساتھ کیرولینا میں فائرنگ کر کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ ایک گھر کے اندر پیش آیا۔

4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ پانچواں شخص ہسپتال جا کر دم توڑگیا۔