جنیوا:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کونسل کے 14 نئے ارکان کا انتخاب کر لیا۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق خفیہ رائے شماری کے ذریعے الجزائر، مراکش، جنوبی افریقہ، سوڈان (افریقہ کے لیے)بنگلہ دیش، کرغزستان، مالدیپ، ویتنام (ایشیا پیسیفک کے لیے) جارجیا، رومانیہ (مشرقی یورپ کے لیے)چلی، کوسٹا ریکا (لاطینی امریکا اور کیریبین کے لیے) بیلجیئم، جرمنی کو (مغربی یورپ اور دیگر ریاستوں کے لیے) یکم جنوری 2023 سے شروع ہونے والی3سالہ مدت کے لیے منتخب کیا گیا ہے، ان 14 ریاستوں میں سے سوڈان اور جرمنی مسلسل دوسری بار منتخب ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جو پوری دنیا میں انسانی حقوق کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ کا ذمہ دار ہے، اس کے 47 ممبران ہیں، جن میں سے تقریباً ایک تہائی کو ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ کونسل کے ممبران تسلسل کی خاطر 3سال کی مدت پوری کریں۔کونسل کے ارکان مسلسل دو بار منتخب ہونے کے فوری بعد دوبارہ انتخاب منتخب نہیں ہوسکتے ۔