بھارتی سپریم کورٹ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر منقسم

نئی دہلی:بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ہیمنت گپتا نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپیلوں کو خارج کر دیا۔

بینچ کے دوسرے جج جسٹس سدھانشو دھولیا نے ان کو سماعت کے لیے منظور کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کرنا ٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

دو رکنی بینچ میں اختلاف کے باعث معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا ہے اور حتمی فیصلہ آنے تک طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی برقرار رہے گی۔مسلمان درخواست گزاروں کے ایک وکیل کا کہنا ہے کہ بینچ کا اختلافی فیصلہ ان کیلئے نیم فتح ہے۔

خیال رہے کہ ریاست کرناٹک جہاں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت ہے۔

 مقامی حکومت نے رواں سال 5 فروری کو حکم جاری کیا تھا کہ تمام سکول اورکالج انتظامیہ کی جانب سے طے کیے گیے ڈریس کوڈ پرعمل کریں جس میں حجاب اور برقع پہننے پر پابندی ہوگی۔

بعدازاں مسلم طالبات نے حجاب لینے پرپابندی کا ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر آج منقسم فیصلہ سنایا گیا ہے۔