مائیکرو سافٹ آفس کو الوداع کہنے کا وقت آگیا

مائیکرو سافٹ آفس کا استعمال لگ بھگ کمپیوٹر استعمال کرنے والے تمام افراد کرتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ آفس کو سب سے پہلے نومبر 1990 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔

مائیکرو سافٹ آفس ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ سمیت دیگر ایپس پر مشتمل ہے۔

کمپنی کے مطابق اب ان ایپس کو نومبر 2022 سے مائیکرو سافٹ 365 ایپ کا حصہ بنا دیا جائے گا جس کے بعد آفس کا عہد ختم ہوجائے گا۔

مائیکرو سافٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ آنے والے مہینوں میں آفس ڈاٹ کام، آفس موبائل ایپ اور ونڈوز کے لیے آفس ایپ کو نئے آئیکون، نئے انداز اور مزید فیچرز کے ساتھ مائیکرو سافٹ 365 ایپ میں بدل دیا جائے گا۔

مائیکرو سافٹ 365 ایپ میں نئے کانٹینٹ ٹیمپلیٹس، پراجیکٹس کی انفارمیشن فیڈ اور دیگر نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب آفس 365 سبسکرائپشن کی آفر بھی صارفین کو کی جائے گی۔