مغربی روس میں لڑاکا طیارے کے رہائشی عمارت سے ٹکرانے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
سی این این کے مطابق واقعہ مغربی روس کے شہر ییسک میں پیش آیا جہاں ایک لڑاکا طیارے ایس یو 34 میں تربیتی پرواز کے دوران انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے بعد پائلٹ جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم طیارہ رہائشی عمارت سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے ٹکرانے سے بلڈنگ کو آگ لگ گئی جس نے درجنوں فلیٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔