میانمار کے دارالحکومت ینگون میں قائم بدنام زمانہ انسین جیل میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق مقامی لوگوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جیل کے داخلی دروازے پر دو پارسل بمب پھٹے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں جیل کے عملے سیمت قیدیوں سے ملاقات کیلئے آنے والے 5 افراد شامل ہیں جبکہ دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسین جیل کا شمار میانمار کی بڑی جیل میں ہوتا ہے جس میں 10 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں اور ان میں سے اکثریت سیاسی قیدیوں کی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ابھی تک کسی بھی جماعت یا گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔