اسرائیلی فوجی کا فلسطینی بچے تک کیساتھ نفرت انگیز سلوک

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین پر قابض انسانیت سے عاری اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی بچوں کو تک کو نشانہ بنانا نہیں چھوڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اسرائیلی فوجی کی انسانیت سے گری ہوئی حرکت سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی نے فلسطینی بچے سے سائیکل چھینی اور دور لے جا کر کچرے کے ڈبے میں پھینک دی۔

اس دوران بچہ اسرائیلی فوجی کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور پھر ایک جگہ جا کر بے بسی رک گیا۔

اسرائیلی فوجی نے آگے جا کر سائیکل کچرے میں پھینک دی۔

اسرائیلی فوجی کے ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین نے اسرائیلی فورسز کے رویے کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔