لندن میں استاد راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سُروں کے بادشاہ نے بھرپور پرفارمنس دی۔
لندن میں جاری کنسرٹ میں ہمیشہ کی طرح استاد راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگا دیا۔
ان کی سریلی آواز کا جادو ہندوستان کے اسٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت کئی مشہور شخصیات نے دیکھا جنہوں نے کنسرٹ میں شرکت کی-
سچن ٹنڈولکر بھی راحت فتح علی خان کی گائیکی کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔
سچن ٹنڈولکر کو دیکھ کر استاد راحت فتح علی خان نے اسٹار کرکٹر کو سراہا جس پر ٹنڈولکر نے گلوکار کا شکریہ ادا کیا اور ان سے اپنی محبت اور خلوص کا اظہار کیا۔
راحت فتح علی خان نے کنسرٹ میں کئی مشہور گانے گائے جنہیں شرکاء کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔