جکارتہ:انڈونیشیا میں کشتی میں آتشزدگی لگنے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 14تک پہنچ گئی۔آگ سے متاثرہ کشتی سے 312 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
کشتی میں آگ لگنے کا واقعہ انڈونیشیا کے مشرقی نوسا ٹینگارا صوبے کے قریب سمندر میں گزشتہ روز پیش آیا۔
متاثرہ کشتی میں سوار افرادکی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کشتی میں آگ لگنے کی وجوہات اور اس میں سوار افراد کی تعدادابھی معلوم نہیں ہو سکی۔