فلپائن میں آنے والے2۔6 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان، کئی افراد زخمی

فلپائن میں آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے متعدد گرجا گھروں کو نقصان پہنچا اور مختلف واقعات میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فلپائن کے جزیرے لوزون میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ ہوئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔

فلپائنی حکام کے مطابق فلپائن کے شمالی حصے میں رات گئے آنے والے زلزلے سے 6 افراد زخمی ہوئے-

 زلزلے کی شدت سے ایک اسپتال اور متعدد گرجا گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ اسکول کی عمارت اور میئر کے دفتر کو دراڑیں پڑنے پر سیل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فلپائن میں زلزلے سے متاثرہ حصے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔