برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے نئی کابینہ تشکیل دیدی

 

لندن:برطانیہ کے نئے وزیر اعظم رشی سونک نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا۔ڈومینک راب نائب وزیراعظم اور وزیر قانون کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

 جیرمی ہنٹ چانسلر اور پینی مورڈانٹ لیڈر آف ہاوس برقرار رہیں گے۔ سیمن ہارٹ چیف وہپ تعینات وئے۔ جیمز کلیورلی کو وزیر خارجہ اور بین والیس کو دفاع میں دوبارہ تعینات کر دیا۔ 

سویلا بریورمین کو دوبارہ وزیر داخلہ کے طور پر مقرر کیا گیا۔ سویلا بریورمین نے گرانٹ شیپس کی جگہ لی جو ایک ہفتے سے بھی کم عرصے تک اس عہدے پر فائز رہے۔

 وزارت عظمیٰ کے امیدوار پینی مورڈنٹ نے بھی ہاوس آف کامنز کے لیڈر کے طور پر اپنا عہدہ برقرار رکھا۔ کیمی بیڈن اوچ وزیر تجارت، تھریس کوفی وزیر ماحولیات بن گئیں۔

 اسٹیو بارکلے وزیر صحت،کرس ہیٹن وزیر شمالی آئرلینڈ اور مشیل ڈونیلان کلچر سیکرٹری تعینات ہو گئے۔

 ندیم زہاوی کنزرویٹو پارٹی کے نئے چیئرمین اور منسٹر پورٹ فولیو نامزد، گیلین کیگن سیکرٹری تعلیم، مارک ہاپر نے وزیر ٹرانسپورٹ کا عہدہ سنبھال لیا۔

 ایڈورڈ آرگر کی جگہ جان گلین کو ٹریژری کا چیف سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ سائمن ہارٹ کو وینڈی مورٹن کی جگہ چیف وہپ لگا دیا گیا۔