واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی غائب دماغیاں جاری، ایک ویڈیو کلپ میں ان کی نئی غلطی سامنے آگئی۔
دیکھا جا سکتا ہے جوبائیڈن وائٹ ہاوس کے لان میں درخت لگانے کی مہم میں حصہ لینے کے بعد اپنا راستہ بھول گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس میں درخت لگانے کی تقریب کے دوران کنفیوژ ہوکر ایک سمت بڑھے پھر گارڈز سے پوچھا کہ کس طرف جانا ہے۔
گارڈز نے صحیح سمت کی طرف اشارہ کیا تو بائیڈن نے کہا کہ میں دوسری سمت جانا چاہ رہا تھا، گارڈز نے جواب میں تصدیق کی کہ وہ واقعی غلط سمت پر تھے۔
آخر کار بائیڈن گارڈز کے بتائے راستے پر وائٹ ہاس کی طرف روانہ ہوگئے۔