75برسوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 4لاکھ کشمیری شہید

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ75برسوں میں چار لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔

27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ27 اکتوبر 1947 سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر سے 35 لاکھ سے زائد کشمیری آزاد جموں کشمیر، پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں ہجرت پر مجبور ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے 27 اکتوبر 2022 تک 96ہزار 1سو40کشمیری شہید کیے جن میں سے7ہزار 2سو65کو دوران حراست وحشیانہ تشدد اورجعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 1لاکھ65ہزار2سو 93افرادکو گرفتارکیا، 1لاکھ10ہزار4سو95مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ کیں۔

 بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اس عرصے کے دوران 22ہزار9سو51خواتین بیوہ جبکہ1لاکھ7ہزار8سو83بچے یتیم ہوئے۔

بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے اب تک 11ہزار2سو56خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔ 

رپورٹ میں سری نگر میں قائم ایک ریسرچ سیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی تعداد15لاکھ ایک ہزار کے لگ بھگ ہے۔

 بھارتی فوج کے جوانوں کی تعداد 7لاکھ50ہزار، پیرا ملٹری اہلکاروں کی تعداد 5لاکھ 35ہزار، پولیس اہلکاروں کی تعداد 1لاکھ30ہزار، سپیشل پولیس آفیسرز کی تعداد 35ہزار جبکہ پچاس ہزار ولیج ڈیفنس کمیٹیاں ہیں، مجموعی طور پر یہ تعداد پندرہ لاکھ ایک ہزار بنتی ہے