ایران نے نئے جوہری تحقیقی ری ایکٹر کی تعمیر شروع کر دی  

تہران: ایران نے صوبہ اصفہان میں 10 میگاواٹ صلاحیت کے نئے جوہری تحقیقی ری ایکٹر کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

 ایرانی میڈیا   کے مطابق اصفہان میں جوہری تحقیقی ری ایکٹر کی تعمیر باقاعدہ تقریب کے ساتھ شروع ہو گئی ہے۔ تقریب میں ایران ایٹمی انرجی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی نے بھی شرکت کی۔

  ری ایکٹر 10 میگاواٹ صلاحیت کا پول ری ایکٹر ہو گا اور اس میں 20 فیصد افزودہ جوہری ایندھن استعمال کیا جائے گا۔ 

ری ایکٹر کو،جوہری ایندھن  کے کنٹرول، طبی اور صنعتی ریڈیو آئسوٹوپ کی پیداوار، نیوٹرون بیم پر تحقیق اور اس کے اطلاق  میں بہتری کے زیرِ مقصد استعمال کیا جائے گا۔ 

خبر کے مطابق جوہری تحقیقی ری ایکٹر ملک کی بڑی ترین جوہری تنصیب اصفہان جوہری ٹیکنالوجی مرکز  کا حصہ ہو گا۔