اسلحہ بارے بیان توڑ مروڑکر پیش کیا گیا، کامران بنگش 

پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ عمران خان آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے نکلے ہیں۔

پی ٹی آئی بلٹ نہیں، بیلٹ سے مخالفین کے پرخچے اڑا رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو لانگ مارچ میں مسلح آنے کا نہیں کہا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہ ڈیجیٹل میڈیا کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

 قانون شہریوں کو ذاتی تحفظ کے لئے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔