معروف امریکی ریپر کو سر میں گولی مارکر قتل کردیا گیا

معروف امریکی ریپر ٹیک آف کو ہیوسٹن میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ امریکی ریپر ٹیک آف کا اصل نام کرشنک کھری بال تھا جو کہ امریکا کے معروف ہپ ہاپ موسیقی گروپ میگوس کا حصہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق  ٹیک آف امریکی ریاسٹ ٹیکساس  کے شہر ہیوسٹن میں  اپنے انکل اور بینڈ کے رکن کے ساتھ باؤلنگ ایلے میں موجود تھے جہاں انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں، پولیس کا کہنا ہےکہ ٹیک آف کو سر اور گردن پرگولیاں لگیں، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہےکہ میگوس کا شمار امریکا کے مقبول ہپ ہاپ موسیقی گروپوں میں ہوتا ہے، میگوس نے امریکی نوجوانوں میں ریپ میوزک کے نئے طریقے متعارف کروائے جنہیں کافی شہرت اور مقبولیت حاصل ہوئی۔