پاکستان کا چین سے ہائی سپیڈ ٹرین ٹیکنالوجی درآمد کرنیکا منصوبہ

 بیجنگ:پاکستان چین سے ہائی سپیڈ ٹرین کی ٹیکنالوجی در آمد کرے گا، جلد یہ ہائی سپیڈ ٹرینیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین پاکستان کو ہائی سپیڈ ٹرین کی ٹیکنالوجی برآمد کرے گا۔ چین کی جانب سے پاکستان کیلئے برآمد کی گئیں ہائی سپیڈ ٹرین کی 46 بوگیاں 3 نومبر تک روانہ کر دی جائیں گی۔

چینی کمپنیوں نے کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کر لی، جبکہ مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو دیئے جائیں گے۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب چین یہ  ٹیکنالوجی برآمد کر رہا ہے۔