عمران خان پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، وزیراعلیٰ محمود خان

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے حقیقی آزادی مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 جمعرات کے روز یہاں سے جاری مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان دشمن کی سفاکانہ حرکات سے خوفزدہ ہونے والے نہیں، ہم سب مل کر چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کی حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ حملے میں عمران خان کی جان محفوظ رہی، پوری قوم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

 وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر حملے میں شہید ہونے والے کارکن کے درجات کی بلندی جبکہ زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔