پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن اور عوام پہلے جیسے جوش و جذبے کے ساتھ اس لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔ عمران خان عوام کو آزاد اور خودمختار کرنا چاہتے ہیں۔
اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عوام کی تمام تر امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں۔ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حواریوں کو عوام مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ کا مقصد عوام کو اس چور اور کرپٹ ٹولے سے نجات دلانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے کارکن اور عوام لانگ مارچ کے لیے تیار اور پرجوش ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا لانگ مارچ اسی جگہ سے شروع کرنے کے اعلان سے کارکنوں کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں اور وہ پہلے سے زیادہ جوش اور جذبے کے ساتھ اس میں شرکت کریں گے۔
عمران خان عوام کو آزاد اور خودمختار بنانا چاہتے ہیں۔ لانگ مارچ عوام کو امپورٹڈ حکومت اور اس کے حواریوں سے نجات اور حقیقی آزادی دلائے گا۔