اقبال ڈے ، خیبرپختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

پشاور: کے پی حکومت نے کل اقبال ڈے پر تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ پشاور تعلیمی بورڈ سمیت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر انتظام کل امتحان بھی معمول کے مطابق ہوگا۔

صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں اقبال ڈے منایا جائے گا۔ اسکولوں میں علامہ اقبال کی زندگی کے بارے میں بچوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ تقاریر کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام اسکولوں میں اساتذہ بچوں کے ساتھ ساتھ اپنی حاضری کو بھی یقینی بنائیں۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور فیلڈ افسران اسکولوں میں اقبال ڈے کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔