لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی ہے۔
لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور محمود خان نے گورنر راج سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کے بیانات پر عمران خان کو قانونی پوزیشن سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں محمود خان نے خیبرپختونخوا سے لانگ مارچ کے قافلوں کی سیکورٹی سے متعلق بھی سابق وزیراعظم کو بریف کیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کی سطح پر کارکنان کو زیادہ سے زیادہ منظم کیا جائے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کوجلد اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے سیاسی و معاشی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔