تہکال کے علاقہ میں نجی ہاسٹل کے باتھ روم سے شہری کی نعش برآمدکرلی گئی ہے تہکال پولیس کے مطابق ان کو اطلاع ملی کہ تہکال کے علا قے میں واقع نجی ہاسٹل کے با تھ روم میں ایک نعش پڑ ی ہے جس پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے لیا اورپوسٹمارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہو نے والے شخص کی شناخت ہارون اکرم ولد فیاض محمد سکنہ سخاکوٹ ملاکنڈ کے نا م سے ہو ئی ہے جس کے جسم پر واضح طور پر نہ تو کسی تشدد نہ ہی فائرنگ کے نشانا ت موجود تھے ۔ پولیس نے اس کے دوست فضل آمین کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی اور سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھی کر کے تحقیقات کا دا ئرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔