مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی تاہم بالائی علاقوں پلوگاہ، مہوڈنڈ ، گبرال اور شانگلہ کے بالائی علاقوں پر بھی برف باری جبکہ ہری پورمیں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شانگلہ اور ہری پور میں بھی بارش ہوئی او ر محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔ برفباری اور بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیاہے۔